i پاکستان

ایل پی جی صنعت کا گیس قیمتوں اور کوٹے کی تقسیم میں اصلاحات کا مطالبہتازترین

July 13, 2026

ایل پی جی صنعت کے نمائندوں نے گیس کی قیمتوں کے تعین اور کوٹے کی تقسیم کے نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کرتے ہوئے محفوظ اور بلا تعطل ایل پی جی فراہمی کے لیے مثر اقدامات پر زور دیا ہے۔لاہورمیں صنعت سے وابستہ نمائندوں کے اجلاس میں ایل پی جی سیکٹر کودرپیش مسائل اوران کے حل پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں اس بات پراتفاق کیا گیا کہ موجودہ نظام میں بہتری لا کر صارفین کو معیاری اور مسلسل ایل پی جی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔سرپرست اعلی ایل پی جی مارکیٹنگ ایسوسی ایشن نے کہا کہ ملک بھر میں ایل پی جی کی محفوظ، شفاف اور بلا تعطل ترسیل کے لیے حکومت اور متعلقہ اداروں کو فوری اقدامات کرنے چاہییں تاکہ صارفین اور صنعت دونوں کو درپیش مشکلات کم کی جا سکیں۔

اس موقع پرحاجی نعمان نے مطالبہ کیا کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) ایل پی جی کی قیمتوں کا تعین کرنے سے قبل تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرزسے باقاعدہ مشاورت کرے تاکہ فیصلے زمینی حقائق اور صنعت کی ضروریات کے مطابق کیے جا سکیں۔اجلاس میں ریگولیٹری اداروں کے ساتھ مثر رابطے اور صنعت کے مشترکہ مقف کو آگے بڑھانے کے لیے انڈسٹری کوآرڈی نیشن کمیٹی قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔شرکا کا کہنا تھا کہ اس کمیٹی کے ذریعے صنعت کے مسائل متعلقہ اداروں تک مثر انداز میں پہنچائے جائیں گے اور پالیسی سازی کے عمل میں بہتر ہم آہنگی پیدا ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی