ایف بی آر کو نادرا کا ڈیٹا ملنے کے باعث ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد دگنا ہوگئی۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پراپرٹی، بینک بیلنس، بیرون ملک سفر کے اخراجات کی بنیاد پر ٹیکس نیٹ بڑھایا جارہا ہے۔ حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح 13.7 فیصد پر لے جانے کیلئے نادرا کو ڈیٹا ایف بی آر سے شیئر کرنے کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی تھی۔ذرائع کے مطابق زرعی آمدن پر ٹیکس کی وصولی اگلے مالی سال سے ہوگی، زرعی آمدن پر ٹیکس کو وفاقی انکم ٹیکس اور کارپوریٹ ٹیکس سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی