فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)میں ٹرانسفارمیشن پلان پر عملدرآمد کرتے ہوئے پہلے مرحلے میں ممبرز کی اعلی ترین پوسٹوں کی ری اسٹرکچرنگ کر دی گئی۔ پہلے مرحلے میں ممبر آئی ٹی /ڈیجیٹل اقدامات کی پوسٹیں ضم، ممبر پی آر کی پوسٹ ٹیکس پیئر سروسز میں تبدیل کر دیا گیا ہے جبکہ ڈائر یکٹر جنرل انفارمیشن ٹیکنالوجی و ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کا عہدہ تخلیق کیا گیا ہے اور اختیارات ممبر آئی آر آپریشن کو تفویض کر دئیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ایف بی آر ممبرز کی دو پوسٹوں کو ختم کر کے ضم کر دیاگیا ہے جبکہ بعض ممبرز کی پوسٹوں کو نئے سرے سے تخلیق کر دی گئی ہیں۔ایف بی آر نے 27 ستمبر کو ٹرانسفارمیشن پلان جاری کیاتھا، جس کے تحت پہلے مرحلے میں ممبر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ممبر ڈیجیٹل اقدامات کی پوسٹوں کو باہم ضم کر دیاگیا اس کی جگہ ڈائر یکٹر جنرل انفارمیشن ٹیکنالوجی و ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کا عہدہ تخلیق کیاگیا ہے۔ڈی جی آئی ٹی و ڈی ٹی براہ راست ممبر آئی آر آپریشن کو رپورٹ کریں گے، ممبر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ممبر ڈیجیٹل اقدامات کے تمام اختیارات ممبر آئی آر آپریشن کو تفویض کر دیئے گئے ہیں جبکہ ممبر پبلک ریلیشن کی پوسٹ کو ممبر ٹیکس پیئر سروسز اور ممبر اکاونٹنگ کو ممبر آرگنائزیشنل آڈٹ میں تبدیل کر دیاگیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی