وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پاک افغان بارڈر چمن پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کرنسی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، جب کہ 5 کروڑ 25 لاکھ روپے برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ایف آئی اے بلوچستان زون کی جانب سے اسمگلروں کے خلاف جاری کریک ڈائون کے دوران چمن بارڈر پر کارروائی کی گئی، جہاں بھاری مقدار میں ملکی کرنسی افغانستان اسمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔حکام کے مطابق ایف آئی اے ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے کی غیر قانونی ترسیل ناکام بنائی اور رقم قبضے میں لے لی۔ گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لیے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ کرنسی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں، کیوں کہ ایسی سرگرمیاں قومی معیشت کو نقصان پہنچانے کا سبب بنتی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی