i پاکستان

ایف آئی اے کی کارروائی ،انسانی اسمگلنگ کے عالمی گروہ کا اہم کارندہ گوجرانوالہ سے گرفتارتازترین

February 20, 2026

وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) نے انسانی اسمگلنگ کے عالمی گروہ کے اہم کارندے ثاقب ججہ کو گوجرانوالہ سے گرفتار کرلیا ۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم 14 مقدمات میں مطلوب تھا اور اس کا نام وزارت داخلہ کی انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل تھا۔ثاقب ججہ گرفتاری سے بچنے کے لیے پہلے غیر قانونی پر ایران فرار ہوا تھا۔بتایا جارہا ہے کہ ثاقب ججہ سینکڑوں افراد کو غیرقانونی طور بیرون ملک بھجوا چکا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی