i پاکستان

ایف آئی اے کی کارروائیاں، ملائیشیا جانے والا مسافر اور ایجنٹ کوگرفتار کرلیاتازترین

February 14, 2026

ایف آئی اے امیگریشن نے ملائیشیا جانے والے مسافراورانسداد انسانی اسمگلنگ سرکل نے کنسلٹنٹ ایجنٹ کو گرفتار کرلیا ۔ مسافرنے تھائی لینڈ کے وزٹ ویزے کی آڑ میں ملائشیا جانا تھا،کنسلٹنٹ ایجنٹ نے جعلی نکاح نامے پرجوڑے کو ترکیہ کا وزٹ ویزا لگو اکر دیا۔ کراچی ائرپورٹ پرکارروائی میں تھائی لینڈ کے وزٹ ویزے پرجانے والے ایازخان کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم کو بشیر نامی ایجنٹ نے دس لاکھ روپے کے عوض تھائی لینڈ سے غیرقانونی سرحدی راستے سے ملائیشیا پہنچانا تھا۔ دوسری کارروائی میں اے ایچ ٹی سی سرکل ٹیم شاہراہ فیصل سے سید اعجاز احمد نامی کنسلٹنٹ ایجنٹ کوگرفتار کیا۔ ملزم کی گرفتاری ترکیہ جانے والے مبینہ میاں بیوی مسافروں کی نشاندہی پر کی گئی۔ ملزم رقم کے عوض جعلی نکاح نامے پرصوبیہ اورکاشف نامی مسافروں کو میاں بیوی ظاہر کرکے ترکی کا ویزا لگوا کر دیا،گرفتارملزمان کے خلاف مذید کارروائی جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی