i پاکستان

ایف آئی اے کا انسانی سمگلرز کے خلاف کریک ڈائون، چارگرفتارتازترین

March 09, 2026

ایف آئی اے نے انسانی سمگلرز کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے چار انسانی سمگلرز گرفتار کر لیے۔گرفتار ملزمان ویزا فراڈ میں ملوث تھے جبکہ گرفتار ملزمان میں اعجاز احمد,احمد نعیم ,وقاص احمد اور محمد رزاق شامل ہیں۔ملزمان کو گوجرانوالہ ,سیالکوٹ اور بہاولپور سے گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان نے شہریوں کو یورپ بھجوانے کے لیے ایک کروڑ روپے سے زائد کی رقم لی تھی جبکہ ملزمان شہریوں کو بیرون ممالک بھجوانے کی بجائے رقم لے کر فرار ہو گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی