i پاکستان

ایف آئی اے امیگریشن کی پورٹ قاسم پر کارروائی،بھارتی عملے کے 2 ارکان کے مشکوک سی مین بکس پکڑلئےتازترین

May 21, 2026

پورٹ قاسم پر ایف آئی اے امیگریشن نے کارروائی کرتے ہوئے بھارتی عملے کے 2 ارکان کے مشکوک سی مین بکس پکڑ لئے ۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن پورٹ قاسم نے جہاز جے بی یو شیلڈے کی کلیئرنس کے دوران بھارتی عملے کے 2 ارکان کے مشکوک سی مین بکس کی نشاندہی کی۔ ترجمان کے مطابق جہاز انڈونیشیا سے پورٹ قاسم پہنچا تھا۔ دورانِ کلیئرنس بھارتی شہری کوڈچی وجے اور گوڈیکر روشن گوپال کے پاس بھارتی نیشنل سی ڈی سی اور سی مین بکس موجود نہیں تھے، جبکہ دونوں بھارتی شہری پلا سے جاری کردہ سی مین بکس استعمال کر رہے تھے۔ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ دونوں افراد مطلوبہ میری ٹائم اسناد، سی او سی او ر سی او پی پیش نہ کرسکے۔ ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں دونوں افراد پر فی کس 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن غیر قانونی سفری دستاویزات کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی