i پاکستان

احتجاج کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے، بیرسٹر گوہرتازترین

September 29, 2026

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہمارے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے۔ایک انٹرویو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی پرامن جماعت ہے، آئینی اور قانونی حق استعمال کر کے 4 اکتوبر کو لانگ مارچ کریں گے۔اپنی گفتگو میں بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی انتشار پھیلانے کیلئے اسلام آباد نہیں آ رہی، ہم بانی پی ٹی آئی کا علاج اور رہائی چاہتے ہیں۔دوسری جانب سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے پی ٹی آئی اور حکومت کے رابطوں سے لاعلمی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے علم میں نہیں کوئی بیک چینل کام کر رہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے محمود اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس کو مذاکرات کا اختیار دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی