i پاکستان

احمد پور شرقیہ، دو موٹر سائیکلوں میں تصادم، 2 افراد جاں بحق، 3 زخمیتازترین

August 06, 2026

احمد پور شرقیہ کے نواحی علاقے میں قلعہ ڈیراوڑ کے قریب دو موٹر سائیکلوں کے درمیان آمنے سامنے ہونے والے شدید تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ اتنا شدید تھا کہ 28 سالہ ناصر اور 25 سالہ خالد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ریسکیو اہلکاروں نے اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں انہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال احمد پور شرقیہ منتقل کر دیا۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے تینوں افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی