i پاکستان

افریقی ممالک میں ایبولا وائرس کا پھیلائو، پاکستان میں ہائی الرٹ جاریتازترین

May 21, 2026

وفاقی وزارت صحت نے افریقی ممالک سے پھیلنے والے یبولا وائرس کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر پیشگی حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے ملک میں ہائی الرٹ جاری کردیا اور قومی ادارہ صحت کو ضروری اقدامات کرنے اور لیبارٹری کٹس دستیاب رکھنے کی ہدایت جاری کردی گئی۔جاری بیان کے مطابق وزارت صحت نے بارڈر ہیلتھ سروسز کو بھی ایبولا وائرس کے حوالے سے الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایئرپورٹس پر یوگنڈا اور کانگو سے آنے والے مسافروں کی خصوصی نگرانی کی جائے۔حکام کے مطابق ایبولاہیمرجک فیورکی علامات ڈینگی وائرس سے ملتی جلتی ہیں، جس کے باعث طبی عملے کو بھی محتاط رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

وفاقی وزارت قومی صحت کے حکام کاکہنا ہیکہ پاکستان میں صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے اورکسی قسم کی تشویش کی ضرورت نہیں۔ واضح رہے کہ افریقی ممالک سے شروع ہونیوالے ایبولا وائرس نے پوری دنیا کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی، عالمی ادارہ صحت نے بھی وباء کو عالمی سطح پر عوامی صحت کیلئے تشویشناک قرار دے دیا ہے۔ افریقی ممالک میں اب تک ایبولا وائرس کے 300 مشتبہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ 80 اموات بھی سامنے آئی ہیں،سینٹرفار ڈیزیز کنٹرول امریکا کی ٹیم بھی دونوں متاثرہ افریقی ممالک میں پہنچ گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی