رہنما پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ افغانستان کو پتا چل جائے گا کیسے جواب دیا جاتا ہے۔ایک انٹرویو میں شیری رحمان نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کو فروغ دیا، افغانستان بھارت کی پراکسی بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان کو مثر اور بھرپور جواب دے رہا ہے، بھارت پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے، کلبھوشن یادیو کہاں سے آیا تھا؟۔شیری رحمان نے مزید کہا کہ بھارت سے پاکستان کی سفارتی کامیابیاں برداشت نہیں ہو رہیں، افغانستان کو بھارت کی پراکسی نہیں بننا چاہیے، پاکستان اپنی سرزمین کا بھرپور دفاع کرے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی