i پاکستان

افغانستان اور پاکستان کے درمیان اعتماد سازی کا عمل جاری رہنے کی امید ہے،چینتازترین

April 08, 2026

کابل میں تعینات چین کے سفیر ژا زنگ نے کہا ہے کہ انھیں امید ہے کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان اعتماد سازی، خیر سگالی اور عدم تشدد کا عمل جاری رہے گا۔یہ بات انھوں نے کابل میں افغان وزیرِ خارجہ سے ملاقات کے دوران کہی۔بی بی سی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کابل میں تعینات چین کے سفیر ژا زنگ سے ملاقات کے دوران چین کے شہر ارمچی میں جاری مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا۔وزارت خارجہ کے مطابق امیر خان متقی کا کہنا ہے کہ اب تک کی بات چیت نتیجہ خیز رہی ہے اور امید ہے کہ زاکرات کے حوالے سے جزوی تشریحات بات چیت کی پیش رفت میں رکاوٹ نہیں بنیں گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر خارجہ نے ارمچی میں مذاکرات کے انعقاد اور میزبانی پر اپنے چینی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا، اور سعودی عرب، ترکی، قطر اور متحدہ عرب امارات کی ثالثی کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔کابل میں تعینات چین کے سفیر نے کا کہنا ہے کہ ان کا ملک افغانستان اور پاکستان کے درمیان اعتماد کی فضا پیدا کرنے کے لیے کوششیں کر رہا ہے۔چینی سفیر کا کہنا ہے کہ چین نے غیر جانبداری کے اصول کے تحت یہ عمل شروع کیا ہے۔ان کا مزید کہنا کہ امید ہے کہ خطے کی جغرافیائی سیاسی صورتحال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے افغانستان اور پاکستان کے درمیان اعتماد سازی، خیر سگالی اور عدم تشدد کا عمل جاری رہے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی