i پاکستان

افغان بچے کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر علاج کیلئے پاکستان میں داخلے کی خصوصی اجازت،نومولود بچہ ایف سی اسپتال میں زیر علاجتازترین

August 04, 2026

پاک افغان طورخم بارڈر پر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 10 روزہ افغان نومولود کو علاج کیلئے پاکستان میں داخلے کی خصوصی اجازت دے دی گئی، نومولود بچہ ایف سی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔سرکاری حکام کے مطابق افغانستان کے شہر جلال آباد سے تعلق رکھنے والا بیمار نومولود بچے کو والدین کے ہمراہ طورخم بارڈر کے راستے پاکستان میں علاج کیلئے داخلے کی اجازت دے دی گئی ۔حکام کا کہنا ہے کہ نومولود بچہ ایف سی اسپتال میں زیر علاج ہے جہاں اسے ضروری طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ سرکاری حکام کے مطابق بچے کی نازک صحت کے پیشِ نظر پاکستانی حکام نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بروقت علاج کی فراہمی کیلئے پاکستان میں داخلے کی خصوصی اجازت دی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی