i پاکستان

آئس نشے کا اعتراف، ایس ای سیپکو غلام علی تنیو کے خلاف تحقیقاتی کمیٹی قائمتازترین

May 13, 2026

سیپکو کے سی ای او نے ایس ای سیپکو غلام علی تنیو کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا۔سی ای او سیپکو کی جانب سے غلام علی تنیو کے خلاف 4 رکنی تحقیقاتی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے، جب کہ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔تحقیقاتی کمیٹی میں مشتاق عباسی، امداد میرانی، دیپک کمار اور ڈاکٹر عاشق عباسی شامل ہیں، جب کہ واپڈا اسپتال کے ایم ایس غلام علی تنیو کے میڈیکل ٹیسٹ کریں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق انکوائری مکمل ہونے تک سپرنٹنڈنٹ انجینئر غلام علی تنیو سیپکو ہیڈ کوارٹر میں کام کریں گے۔ کمیٹی کو 7 روز کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق انکوائری کمیٹی غلام علی تنیو کے رویے، طرزِ عمل، زبان اور سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے حقائق کا جائزہ لے گی۔ اس کے علاوہ طبی معائنے کے ذریعے یہ بھی تحقیقات کی جائیں گی کہ مذکورہ افسر نشہ آور یا ممنوعہ اشیا کا استعمال کرتا ہے یا نہیں۔واضح رہے کہ غلام علی تنیو کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں وہ یہ اعتراف کر رہے ہیں کہ وہ آئس سمیت دیگر منشیات کے عادی ہیں اور آئس پی کر کام کرتے ہیں۔ ویڈیو میں غلام علی تنیو خود کو نشے کا عادی قرار دیتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، جب کہ وہ اسٹاف کو صارفین پر فائر کرنے اور مارنے کی ہدایات دیتے بھی سنائی دیتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی