i پاکستان

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات پاکستان عالمی موسمیاتی تنظیم میں مستقل مندوب مقررتازترین

October 16, 2026

پاکستان کے محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل محمد افضال کو عالمی موسمیاتی تنظیم میں پاکستان کا مستقل نمائندہ مقرر کر دیا گیا۔محمد افضال عالمی موسمیاتی تنظیم ڈبلیو ایم او میں پاکستان کے مستقل نمائندے کی حیثیت سے نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ تقرری پاکستان کی عالمی موسمیاتی تنظیم میں نمائندگی کے حوالے سے اہم پیش رفت ہے۔ موسمیاتی خدمات، تحقیق اور عالمی تعاون کے فروغ کے لئے پاکستان کی کوششیں بہتر ہوں گی۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق عالمی موسمیاتی تنظیم کے ساتھ پاکستان کے ادارہ جاتی اور تکنیکی تعاون کو مزید مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی