i پاکستان

آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارش کا امکانتازترین

September 16, 2026

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواں اور ژالہ باری کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے ، راولپنڈی، پشاور اور لاہور سمیت متعدد اضلاع میں اربن فلڈنگ اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور بلوچستان میں تیز ہوائو ں اور ژالہ باری کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔۔ موسلادھار بارشوں کے باعث وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، مردان، صوابی، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، فیصل آباد اور لاہور کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ دیر، چترال، سوات، کوہستان، مری، گلیات، آزاد کشمیر اور ڈی جی خان کے ندی نالوں میں طغیانی کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

جبکہ سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا جبکہ چند مقامات پر شدید آندھی اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ شدید آندھی اور ژالہ باری سے کمزور تعمیرات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ تمام متعلقہ اداروں اور شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ادھر محکمہ موسمیات نے کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دبائو مزید کمزور ہوگیا ہے جس کے بعد سے شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہوجائیں گی تاہم شہر میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔موسم سرما کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ملک کے شمالی و بالائی علاقوں میں موسم سرما طویل ہوسکتا ہے اور موسم سرما کی بارشیں بھی ملک میں معمول سے زائد ہوسکتی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی