i پاکستان

آبنائے ہرمز کی غیریقینی صورتحال، پاکستان کا قطر سے 3 ایل این جی کارگو لینے کا فیصلہتازترین

October 06, 2026

حکومت نے آبنائے ہرمز کے راستے توانائی کی فراہمی سے متعلق غیر یقینی صورتحال کے پیشِ نظر اکتوبر کے دوران قطر سے ایل این جی کے تین کارگو حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق حکومت ایل این جی کے جہازوں کی محفوظ گزرگاہ کو یقینی بنانے کیلئے ایرانی حکام سے رابطہ کرنے کی تیاری بھی کر رہی ہے۔ یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب قطر انرجی نے پاکستان کو ایل این جی کی فراہمی پر فورس میجور کی مدت 4 نومبر تک بڑھا دی ہے، جبکہ حکام کو خدشہ ہے کہ یہ تعطل موسمِ سرما کے دوران بھی برقرار رہ سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی