i پاکستان

اب گالم گلوچ کی لائن فالو کرنیوالوں کیساتھ دہشتگردوں والا سلوک ہوگا، فیصل واوڈاتازترین

February 12, 2026

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ یہ واضح ہے کہ اب جو گالم گلوچ کی لائن کو فالو کرے گا اس کے ساتھ دہشتگردوں والا سلوک ہوگا، برف نہیں پگھل رہی دونوں کے پاس دینے کو کچھ نہیں ہے، پی ٹی آئی کے اپنے اختلاف سالوں سے ہیں، ہم تو تائید کر رہے ہیں کہ پی ٹی آئی اچھی سیاست کر رہی ہے، اس کیلئے برف پہلے بھی پگھلی ہوئی تھی اور آج بھی پگھلی ہوئی ہے۔ ایک انٹرویو میں فیصل واوڈا نے کہا کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اسمارٹ ہیں وہ دکھائیں گے کچھ اور کریں گے کچھ اور، وزیر اعلی کی کرسی ایسی ہے کہ کوئی اسے چھوڑنا نہیں چاہتا، بانی پی ٹی آئی عمران خان باہر آئیں گے تو سب کرسیوں سے ہٹا دئیے جائیں گے

مگر ایسا ہونا نہیں۔سینیٹر نے مزید کہا کہ مجھے بانی پی ٹی آئی عمران خان باہر آتے نظر نہیں آ رہے۔انہوں نے کہا کہ محمود اچکزئی نے خود 8 فروری کو ہڑتال اور پہیہ جام کی کال دی تھی، عاصمہ جہانگیر کنونشن میں وہ اور سلمان اکرم راجہ بھی پہنچ گئے۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کو فارم 47 والی نہیں بلکہ اے کے 47 والی حکومت کہیں ان کو لائن پر لے آئے، پی ٹی آئی کا ضمانتی کوئی نہیں اور ن لیگ اور پی پی کی ضمانتی پی ٹی آئی ہے، گڈ بوائے بن کر یہ حکومت چلا رہے ہیں گاڑیاں انجوائے کر رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی