i پاکستان

آزادی کشمیر کی جدوجہد میں شجاعت کی مثال، مجاہدہ حسین بی بی کا یومِ شہادتتازترین

October 07, 2026

زادی کشمیر کی جدوجہد میں شجاعت اور قربانی کی لازوال مثال قائم کرنے والی مجاہدہ حسین بی بی شہید کا 79واں یومِ شہادت بھرپورانداز منایا گیا۔1947 میں مجاہدہ حسین شہید نے آزادی کشمیر کیلئے عزم، ہمت اور دلیری کی نئی داستان رقم کی، وہ 5 آزاد کشمیر رجمنٹ میں سپاہی کے طور پر بھرتی ہوئیں اور اکتوبر 1947 میں ہراول دستے کا حصہ بنیں۔4 اور 5 اکتوبر کی درمیانی شب مجاہدہ حسین شہید اس دستے میں شامل تھیں جس کے پاس محدود تعداد میں تلواریں اور بندوقیں موجود تھیں، دشمن کے خلاف کارروائی میں بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے انہوں نے دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا۔مجاہدہ حسین شہید نے 7 اکتوبر 1947 کو جامِ شہادت نوش کیا، ان کی عظیم قربانی اور شجاعت کے اعتراف میں انہیں تمغہ مجاہد حیدری سے نوازا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی