i پاکستان

آزاد کشمیر میں انجینئرڈ انتخابات حالات کو مزید خراب کریں گے، لیاقت بلوچتازترین

July 29, 2026

جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے انتخابات کو مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے متنازع بنا کر کشمیری عوام کے زخموں کو مزید گہرا کر دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی ہائبرڈ نظام کے مہرے ہیں اور دونوں اتحادی جماعتیں ایک دوسرے پر دھاندلی کے الزامات لگا کر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنا چاہتی ہیں۔لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں کنٹرولڈ، ہائبرڈ اور انجینئرڈ انتخابات حالات کو مزید خراب کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ راولا کوٹ میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے مذاکرات ہی پائیدار حل ہے، جماعت اسلامی موجودہ حالات میں بھی پرامن مذاکرات اور ثالثی کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی