i پاکستان

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں مہاجرین کی 12 نشستیں برقرار رکھنے کی قرارداد منظورتازترین

June 05, 2026

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی نے کشمیری مہاجرین کی 12 نشستیں برقرار رکھنے کی قرارداد منظور کر لی۔ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی جانب سے منظور کردہ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ مہاجرین کی نمائندگی تاریخی اور آئینی حقیقت ہے۔قرارداد کے مطابق انتخابی پیچیدگیاں دور کرنا اور سیاسی جماعتوں کے لیے قابل قبول بنائے جانے کے لیے ضروری اصلاحات اسمبلی کے ذریعے عمل میں لائی جاسکتی ہیں۔قرار داد میں مزید کہا گیا ہے کہ آئینی اصلاحات عوام کے منتخب نمائندوں کا خصوصی اختیار اور مینڈیٹ ہیں، اصلاحات کا معاملہ قانون ساز اسمبلی پر چھوڑا جائے، سیاسی جماعتوں، بارایسوسی ایشنز، بار کونسل، سول سوسائٹی اورآئینی ماہرین سے مشاورت کی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی