i پاکستان

آزاد کشمیر کے عوام کیلئے پاک فوج کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد،555 مقامی مریضوں کا معائنہ ،ادویات فراہمی کی گئیتازترین

September 30, 2026

راولاکوٹ کے نواحی علاقے میں دہلیز پر طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے پاک فوج کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔میڈیکل کیمپ میں پاک فوج کے ماہر ڈاکٹروں اور طبی عملے نے مجموعی طور پر 555 مقامی مریضوں کا مفت معائنہ کیا۔راولاکوٹ میں فسادی جتھے کے احتجاج کے باعث شہریوں کو علاج معالجے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، مریضوں کو مفت طبی معائنہ، علاج اور طبی مشاورت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔شہریوں نے مشکل حالات میں مفت طبی سہولیات کی فراہمی پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی