الیکشن کمیشن نے وضاحت کی ہے کہ آزاد جموں و کشمیر انتخابات میں فارم 24 کی عدم فراہمی کے دعوے پر بے بنیاد ہیں۔ترجمان الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر راجہ محمد شکیل نے اپنے بیان میں کہا کہ فارم 24 کی عدم فراہمی کے دعوے بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہیں، اس سے متعلق کسی حلقے یا پولنگ اسٹیشن سے کوئی باضابطہ شکایت موصول نہیں ہوئی۔راجہ محمد شکیل نے بتایا کہ تمام پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ ایجنٹس کو قانون کے مطابق فارم 24 فراہم کیے گئے، انتخابی نشانات کسی کی پسند یا ذاتی صوابدید پر الاٹ نہیں کیے جاتے، الیکشن کمیشن قانون کے مطابق فرائض انجام دے رہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی