i پاکستان

آزاد کشمیر انتخابات کیلئے ملک بھر سے 16ہزار 800 سیکیورٹی اہلکار بھجوانے کا فیصلہتازترین

July 25, 2026

آزاد جموں و کشمیر میں ہونے والے قانون ساز اسمبلی کے انتخاب کیلئے ملک بھر سے سیکیورٹی اہلکار بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی محکمہ داخلہ کی جانب سے تمام متعلقہ اداروں کو مراسلہ جاری کر دیا گیاہے جس میں کہا گیا ہے کہ نفری کے ہمراہ 15 ایس پیز اور 48 ڈی ایس پیز بھی کشمیر جائیں گے۔سب سے زیادہ 14 ہزار پولیس اہلکار پنجاب سے بھجوائے جائیں گے جب کہ سندھ 2ہزار، خیبرپختونخوا 500، بلوچستان 200 اور جی بی سے 100 اہلکار جائیں گے۔مجموعی طور پر ملک بھر سے 16ہزار 800 اہلکاروں کو بھجوایا جائے گا۔ الیکشن ڈیوٹی پر 30 فیصد مسلح اور 70 فیصد ڈنڈا برادر فورس موجود رہے گی۔پنجاب ہائی ویپٹرولنگ، راٹس منیجمنٹ فورس، پنجاب کانسٹیبلری اور ضلع پولیس اہلکار شامل ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی