i پاکستان

آسٹریلین رائل ملٹری کالج میں پاکستانی کیڈٹ سردار ارسام عباس اوورآل بیسٹ فارن ملٹری کیڈٹ قرارتازترین

May 06, 2026

آسٹریلین رائل ملٹری کالج ڈنٹروون نے پاکستان آرمی کیکیڈٹ سردار ارسام عباس کو اوور آل بیسٹ فارن ملٹری کیڈٹ قرار دے دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک آرمی کیڈٹ کو 5 مئی کو کینبرا میں منعقدہ پاسنگ آٹ پریڈ کے دوران بیسٹ فارن ملٹری کیڈٹ قرار دیا گیا۔ کمیشننگ پریڈ کا معائنہ آسٹریلوی چیف آف آرمی لیفٹیننٹ جنرل سائمن اسٹیورٹ نے کیا۔تقریب میں سفارتی عملے کے ارکان،کینبرا میں پاکستان کے ہائی کمشنرنے شرکت کی جب کہ تقریب میں فارغ التحصیل کیڈٹس کے اہلخانہ اور آسٹریلوی ڈیفنس فورس کے حکام بھی شریک تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق یہ اعزاز اس غیرملکی کیڈٹ کو دیا جاتا ہے جو تربیت کے تمام شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے، یہ کامیابی پاک فوج کی جونیئرقیادت کی پیشہ ورانہ مہارت، عزم اوراعلی معیار کی عکاس ہے۔سردارارسام عباس آسٹریلیا میں بیسٹ فارن ملٹری کیڈٹ کا اعزاز حاصل کرنے والے 14ویں پاکستانی کیڈٹ ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی