i پاکستان

آرٹیکل 63 اے نظرثانی اپیلوں پر نیا بینچ تشکیل، جسٹس منیب اختر کی جگہ جسٹس نعیم اختر افغان شاملتازترین

October 01, 2024

آرٹیکل 63 اے نظرثانی کیس کی سماعت کرنے والے بینچ میں جسٹس منیب اخترکی جگہ جسٹس نعیم اختر افغان شامل کرلیا گیا۔تفصیل کے مطابق سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے نظرثانی اپیلوں پرنیا بینچ تشکیل دے دیا، نئے بینچ میں جسٹس منیب اخترکی جگہ جسٹس نعیم اخترافغان شامل کرلیا گیا ہے۔چیف جسٹس قاضی فائزعیسی کی سربراہی میں لارجربینچ میںجسٹس امین الدین،جسٹس جمال مندوخیل،جسٹس مظہر عالم خیل بھی شامل ہیں۔ اس سے قبل پریکٹس پروسیجر کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ شریک نہ ہوئے، چیف جسٹس اور جسٹس امین الدین خان جسٹس منصور علی شاہ کا انتظار کرتے رہے۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نیجسٹس منصور علی شاہ کا نام تجویز کیا تاہم جسٹس مصور علی شاہ کے کمیٹی اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر جسٹس نعیم اختر افغان کو بینچ میں شامل کرلیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی