i پاکستان

آپریشن غضب للحق میں پاکستان کے ہاتھوں افغان طالبان رجیم کی بدترین پسپائی ہوئی،افغان میڈیاتازترین

April 08, 2026

پاکستانی سیکیورٹی فورسزنے سرحدپارحملوں کابھرپورجواب دیتے ہوئے افغان طالبان کے ناپاک عزائم کوخاک میں ملادیا،افغان میڈیانے بھی پاکستان کے ہاتھوں افغان طالبان رجیم کی شرمناک ہزیمت کی تصدیق کردی۔ افغان میڈیاافغانستان انٹرنیشنل کے مطابق پاکستانی سکیورٹی فورسزکی ساتھ حالیہ جھڑپوں کے بعدافغان طالبان صوبے نورستان اورکنڑمیں سرحدی چوکیاں چھوڑکرفرارہوئے۔ افغان میڈیا کے مطابق افغان طالبان سرحدی چوکیوں سے پسپائی کے بعدمساجدمیں نہ صرف چھپ گئے بلکہ عام شہریوں کے روپ میں علاقوں سے فراربھی ہوگئے ۔

قبائلی عمائدین نے کہا کہ افغان طالبان سکیورٹی کی فراہمی میں مکمل طورپرناکام اوراپنی عبرتناک شکست چھپانے کیلئے غلط معلومات پھیلارہے ہیں ۔ یہ افغان میڈیا کے مطابق افغان طالبان رجیم کی غفلت نے عوام کوفاقہ کشی پرمجبورکیا،مقامی آبادی نے مددکیلئے پاکستانی سیکیورٹی فورسزسے رجوع کرنے کاعندیہ دیدیا ۔ ماہرین کے مطابق نے کہا کہ طالبان رجیم کیخلاف حالیہ کارروائیاں اس بات کاثبوت ہیں کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسزکسی بھی مہم جوئی کامنہ توڑجواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں،پاکستان نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کونشانہ بنا کریہ واضح پیغام دیدیاکہ اب دہشتگردوں کی سرپرستی برداشت نہیں کی جائیگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی