i پاکستان

عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم ، کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی ایک روپے 11 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی، نوٹیفکیشن جاریتازترین

October 08, 2026

حکومت نے عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرادیا، ملک بھرمیں بجلی ایک روپے 11 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی۔نیپرا کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت ایک ماہ کیلئے مہنگی کی گئی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین سے اضافہ اکتوبر کے بلوں میں وصول ہوگا۔ذرائع کے مطابق اگست کی فیول ایڈجسٹمنٹ سے صارفین پر 19 ارب روپے کا اضافی بوجھ منتقل ہوگا۔لائف لائن صارفین پر اس اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی