i پاکستان

عوام کے اعتماد پر تہہ دل سے شکر یہ، گلگت بلتستان میں تیر کی بارش ہو رہی ہے، ہم حکومت بنانے کی کوشش کریں گے ، بلاول بھٹوتازترین

June 08, 2026

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کے اب تک کے غیر حتمی نتائج سامنے آنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جی بی میں تیر کی بارش ہو رہی ہے، پیپلز پارٹی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھر رہی ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھر رہی ہے، ہم حکومت بنانے کی کوشش کریں گے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہاکہ عوام کے اعتماد پر تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی