i پاکستان

عمران خان سے ملاقات کے دن پارٹی رہنمائوں کے اڈیالہ جیل نہ آنے پر علیمہ خان سخت ناراضتازترین

May 06, 2026

بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے دن پارٹی رہنمائو ں کے اڈیالہ جیل نہ آنے پر علیمہ خان ناراض ہوگئیں۔عمران خان کی بہن علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے ارکان اسمبلی اڈیالہ جیل کیوں نہیں آئے؟ جو لوگ اسمبلیوں میں بانی پی ٹی آئی کے ووٹ سے بیٹھے ہیں کیا انھیں آج یہاں نہیں ہونا چاہیے تھا؟ ۔پارٹی رہنما شاہد خٹک نے علیمہ خان کو وضاحتیں دی اور کہا کہ میں نے تو آپ کا بیان پارلیمانی گروپ اور خیبر پختون خوا کے ایم این ایز گروپ میں شیئر کر دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ میں نے سب کو کہہ دیا تھا کہ اڈیالہ جیل پہنچنا ہے ، اگلے ہفتے خیبر پختونخوا کے تمام ارکانِ اسمبلی اور وزیرِ اعلی یہاں ہوں گے۔علیمہ خان نے کہا جو لوگ اڈیالہ جیل نہیں آ سکتے انہیں عہدے اور سیٹیں چھوڑ دینی چاہییں ، جن لوگوں نے بانی پی ٹی آئی کے نام پر ووٹ لیے ، انہیں تھوڑی سی شرم کرنی چاہیے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی