i پاکستان

عمران خان کی پارٹی کے لوگ اور فیملی ممبر نہیں چاہتے رہا ہوں، خواجہ آصفتازترین

February 18, 2026

وزیردفاع خواجہ آصف کہا ہے کہ عمران خان کی پارٹی کے لوگ اور فیملی ممبران نہیں چاہتے کہ وہ رہا ہوں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹس ایکس پر اپنے بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے اِس وقت حالات ایسے بن گئے ہیں، لگتا ہے پی ٹی آئی کی قیادت، رشتہ دار اور سوشل میڈیا کے جہادی کوئی بھی نہیں چاہتا کہ وہ رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اِن سب کی دکان داری چل رہی ہے ، وہ دکانیں بند نہیں ہونے دیں گے، جو حالات ہیں وہ روزانہ ٹی وی پر سارا دن ہوتے ہیں۔وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ باہر لوگوں کے پلے ایک ووٹ نہیں، ووٹوں کا مالک اندر ہے، یہ ایک کوڑی کی ویلیو ایڈیشن نہیں کرتے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی