وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ مستقل طور پر نرمی برتی گئی۔جمائما گولڈ اسمتھ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں عمران خان کی حفاظت اور صحت پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔اس پر خواجہ آصف نے جمائما کو جواب دیتے ہوئے کہاکہ عمران خان کے ساتھ مستقل طور پر نرمی برتی گئی، اس شخص نے اپنے مخالفین کے لیے کبھی نرمی نہیں دکھائی تھی۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو اپنی مرتی ہوئی اہلیہ سے فون پر بات کرنے کی اجازت تک نہیں دی گئی تھی جب کہ اپوزیشن کے متعدد رہنماں کو بغیر کسی الزام کے جیل میں رکھا گیا تھا۔دوسری جانب خواجہ آصف نے برطانوی صحافی پئیرز مورگن کو جواب میں کہا کہ پئیرزکو غزہ میں نسل کشی، صہیونی جیلوں میں ہزاروں فلسطینی یرغمالیوں کی حالت پر کوئی خوف نہیں، وہ پاکستان میں ایک سزا یافتہ قیدی کے معاملے پر ناراض ہیں۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ یہ میئر کیلیے صیہونی گولڈ اسمتھ کی حمایت کا ثمر ہے۔یاد رہے کہ پئیرز مورگن نے بانی پی ٹی آئی سے متعلق جمائمہ کا ٹویٹ شیئر کرکے آواز اٹھانے کا مطالبہ کیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی