وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے ایک بار پھر بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ڈیل کے حوالے سے خبروں کی سختی سے تردید کردی۔اپنے ایک بیان میں وزیراطلاعات عطا تارڑ نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے نہ کوئی ڈیل ہے اور نہ ہی کوئی ڈھیل ہے۔عطا تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عدالتوں سے سزا یافتہ مجرم ہیں اور انہیں کسی بھی قسم کی رعایت کا تاثر دینا بالکل غلط ہے۔انہوں نے کہا کہ رعایت کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں، ان خبروں میں کوئی حقیقت نہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی