i پاکستان

عمرہ زائرین کے لئے نادرا ویکسینیشن کارڈ کے نفاذ کی تاریخ میں 25ستمبر تک توسیعتازترین

September 14, 2026

نادرا انٹیگریٹڈ ویکسینیشن کارڈ کے نفاذ کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی گئی ۔بارڈر ہیلتھ سروسز کے ذرائع کے مطابق نادرا انٹیگریٹڈ ویکسی نیشن کارڈ کے نفاذ کی آخری تاریخ میں 25 ستمبر 2026 تک توسیع کر دی گئی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ توسیع کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جلد دیا جائے گا۔ اس اہم پیشرفت سے قبل، نادرا انٹیگریٹڈ ویکسینیشن کارڈ کے حصول کے لیے سینکڑوں مسافر اور عمرہ زائرین ایئرپورٹ ہیلتھ آفس میں موجود تھے۔توسیع کے فیصلے سے بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں اور زائرین کو ریلیف مل گیا ہے۔ یاد رہے کہ محکمے نے کہا تھا کہ 14 ستمبر 2026 کے بعد نادرا سے مربوط ویکسینیشن ثبوت کے بغیر مسافروں کو سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی