ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اٹامک انرجی ایجنسی کا ممبر منتخب ہونا پاکستان کی نیوکلیئر انرجی کے پرامن اور مثبت استعمال کی علامت ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کو دو سال کے لئے عالمی اٹامک انرجی ایجنسی کے بورڈ ممبرز میں منتخب کیا گیا ہے، پاکستان کو ویانا میں آئی اے ای اے جنرل کانفرنس میں رواں ماہ شروع ہونے والی ٹرم کے لئے منتخب کیا گیا۔ ترجمان کا کہنا ہے پاکستان نیوکلیئر انرجی کے شعبے میں اس کے پرامن استعمال کے تجربات کو شیئر کرنے کا اعادہ رکھتا ہے، رواں ماہ کے آغاز پر پاکستان نیوکلیئر انرجی کے دسویں کنونشن آف نیوکلیئر سیفٹی میں بطور صدر بھی منتخب ہو چکا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی