پنجاب کے بیشتراضلاع میں (آج) جمعرات سے بارشوں کا امکان ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 26 ستمبر سے یکم اکتوبر تک پنجاب کے بیشتراضلاع میں تیز ہواں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاالدین، گجرات، گجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال اور حافظ آباد میں بارش ہوسکتی ہے جبکہ 27 ستمبر سے ساہیوال ، جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، اوکاڑہ، پاکپتن، قصور اور بھکر میں بھی تیز ہواں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے صوبے بھر کے ڈی سیز و انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔ پی ڈی ایم اے کے کنٹرول روم میں صورتحال کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ جاری ہے۔ ریسکیو ادارے کو الرٹ کردیا گیا ہے۔ شہریوں کو بارش کی صورت میں بجلی کے کھمبوں اورلٹکتے ہوئے تاروں سے دور رہنے سمیت دیگراحتیاطی تدابیراختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی