i پاکستان

عید سے قبل حکومت کا عوام کیلئے تحفہ،حکومت کا عوام ایکسپریس شروع کرنے کا اعلان،افتتاح24مئی کو ہوگاتازترین

May 14, 2026

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے عیدالاضحی سے قبل عوام کی سہولت کیلئے جدید سہولتوں سے آراستہ عوام ایکسپریس شروع کرنے کا اعلان کر دیا ۔ ٹرین کا باقاعدہ افتتاح 24 مئی کو کیا جائے گا۔اس حوالے سے وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ عید سے قبل عوام ایکسپریس کو مکمل اپ گریڈ کر کے مسافروں کیلئے پیش کیا جائے گا۔ یہ ٹرین مسافروں کو تیز، آرام دہ اور معیاری سفری سہولیات فراہم کرے گی اور کم وقت میں کراچی پہنچے گی۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کو معیاری، محفوظ اور آرام دہ سفری سہولیات فراہم کرنا ہمارا وژن ہے۔ ریلوے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلیے عملی اقدامات جاری ہیں۔حنیف عباسی نے مزید کہا کہ پاکستان ریلوے میں بہتری اور مسافروں کی سہولت اولین ترجیح ہے، ہر بڑے شہر سے ایک پرائم ٹرین چلائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی