محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ملک بھرمیں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اورخشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا اور درجہ حرارت 37 ڈگری تک جائے گا،شہر میں 5 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 64 فیصد ہوگا۔ اسلام آباد میں بھی موسم ہلکا گرم اور خشک رہے گا،تاہم بعداز دوپہر تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے،صبح کے اوقات میں درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیاجبکہ دن کے اوقات میں درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے،وفاقی دارالحکومت میں 3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی توقع ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد سے زائد ریکارڈکیاگیاہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان اور کے پی کے میں بھی موسم خشک رہے گا،
تاہم شام کے اوقات میں کے پی کے بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے،اگلے 24 گھنٹوں کے دوران بارش کے امکانات موجود نہیں ہیں۔کراچی میں درجہ حرارت 37 ڈگری تک جائے گااورہوا میں نمی کا تناسب 80فیصد ریکارڈ کیاگیاہے،محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مغربی سمت سے ہوائیں چلنے لگی ہیں،شہر کا کم سے کم درجہ 25 حرارت ڈگری ریکارڈکیاگیاہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 80فیصد ریکارڈکیاگیاہے،شہر میں جنوب مغربی سمت سے 4کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔دوسری طرف اے کیوآئی کیمطابق شہر کا فضائی معیار مضر صحت ہے اورہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 100 پرٹیکولیٹ میٹر سے زائد ریکارڈکی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی