i پاکستان

آئینی ترمیم، شیر افضل اور شیخ وقاص نے منحرف ممبران کے نام بتا دیئےتازترین

October 21, 2024

پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے والے منحرف ممبران اپنی آنے والی نسلوں کو بھی منہ دکھانے کے قابل نہیں چھوڑا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں شیخ وقاص اکرم نیکچھ نام شیئر کردیئے۔پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات نے کہا چند اور کے نام بھی آپ سے شئیر کئے جائیں گے، ان لوگوں نے اپنی آنے والی نسلوں کو بھی منہ دکھانے کے قابل نہیں چھوڑا۔انہوں نے مزید کہا کہ برائی کو برائی کہنا ہم سب پر فرض ہے، ان کے حلقہ کے لوگوں کو جو دھوکہ انھوں نے دیا ہے اسکا حساب ووٹر خود لے گا۔دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے 26ویں آئینی ترامیم کے حوالے سے اپنے ممکنہ منحرف ممبران کی تفصیل جاری کردی ہے۔شیر افضل مرورت کی ایکس پر لکھا کہ میں تمام پاکستانیوں کو بتانا چاہتا ہوں پی ٹی آئی کے سولہ ایم این ایز اور دو سینیٹرز آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کے لیے حکومت کے ساتھ لیگ میں تھے۔ پی ٹی آئی کے گیارہ پارلیمنٹیرینز کی فہرست کے علاوہ پی ٹی آئی کے پانچ دیگر ایم این ایز کال پر تھے۔ جے یو آئی کے ساتھ شرائط طے نہ ہونے کی صورت میں چار اور بھی ووٹ دینے کے لیے تیار تھے۔شیر افضل مروت نے لکھا کہ ان تمام لوگوں کو بھاری رقوم ملی ہیں جو تقریبا ہر پی ٹی آئی ایم این اے کو پیش کی گئیں۔ ان ایم این ایز کے اہل خانہ پر تشدد کی داستانیں جن میں بیویوں اور بچوں کا اغوا بھی شامل ہے ،جان بوجھ کر ان ذلیل افراد کو فرار اور ظلم کے کارڈ فراہم کرنے کے لیے پیش کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ خان صاحب سے ملاقات کے بعد میں ان کے نام پبلک کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ چئیرمین بیرسٹر گوہر، عمر ایوب خان اور چند دیگر افراد ان فروخت شدہ افراد سے باخبر ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی