سپریم کورٹ بار کے ایڈیشنل سیکریٹری شہباز علی کھوسہ نے کہا ہے کہ جو ترمیم کی گئی ہے اس سے سائل کی داد رسی ختم ہو جائے گی۔ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سردار شہباز کھوسہ نے کہا کہ عدلیہ کو ایگزیکٹیو کے تابع کیا جا رہا ہے، اس کے دور رس نتائج ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی قانون سازی آمروں کے دور میں ہوتی ہے۔ سردار شہباز کھوسہ کا کہنا ہے کہ کوشش ہے کہ خوش اسلوبی، تحمل اور دلیل سے مسئلہ حل کریں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی