i پاکستان

آئینی ترمیم سے پی ٹی آئی کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے، بیرسٹر سیفتازترین

October 18, 2024

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پی ٹی آئی کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ آج عوام جعلی حکمرانوں کے ظلم وستم کے خلاف بھرپور احتجاج کر رہے ہیں، عمران خان اور تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی تک احتجاج کرتے رہیں گے، جمہوریت کی دعویدار پیپلزپارٹی ن لیگ کے ساتھ مل کر بھٹو کے نظریئے کے خلاف جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاستی جبر کے بعد اب آئینی ترمیم سے پی ٹی آئی کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے، بغض میں اندھے حکمران ملک کو ہر طرح کا نقصان پہنچا رہے ہیں، پاکستانی عوام اپنے قائد کی ناحق قید کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ایک آزاد عدلیہ ہی ظلم و بربریت کے خلاف مثر رکاوٹ بن سکتی ہے، جعلی حکمران عدلیہ کی آزادی پر شب خون مارنے جا رہے ہیں، آئینی ترامیم کی منظوری کیلئے پارلیمان میں ہر قسم کا دبا استعمال کیا جا رہا ہے، وکلا برادری سے اپیل ہے کہ عدلیہ کے دفاع میں اپنا کردار ادا کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی