i پاکستان

آئینی مسودہ تیار، کابینہ سے منظوری کے بعد سینیٹ میں آ جائے گا، عرفان صدیقیتازترین

October 19, 2024

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ آئینی مسودہ تیار ہے، وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد سینیٹ میں پیش کر دیا جائے گا۔اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آئینی مسودہ تیار ہے، کابینہ نے منظور کرنا ہے، کل کابینہ کا اجلاس تھوڑی دیر کے لیے ہوا تھا، کابینہ سے منظور ہو جائے تو سینیٹ میں آجائے گا۔عرفان صدیقی نے کہا کہ وسیع تر اتفاق رائے کی کوششیں ہو رہی ہیں، تیرہویں ترمیم کے بعد روایت رہی کہ آئینی ترمیم تمام سیاسی جماعتوں کی اتفاق رائے سے ہو۔رہنما مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ اتفاق رائے کی آخری کوششیں ہو رہی ہیں،جلد تمام صورتحال واضح ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے اتفاقِ رائے سے اوریجنل مسودے میں ترمیم کی گئی ہے، مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے بارے میں نہ صرف ہم بلکہ پی ٹی آئی خود بھی کوئی پیشگوئی نہیں کرسکتی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی