وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں صحت کے شعبہ میںاہم پیشرفت ، ڈونرز کی مدد سے آئی فیل ہسپتال اسلام آباد کے قیام کیلئے اہم سنگ میل عبور کرلیا گیا ہے ۔اس سلسلے میں معاہدے پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی جس میں آئی فیل کی چیئرپرسن،سی ای او ڈاکٹرطیبہ صدیقی ،صائمہ سید،نسیم الظفر برنی اور نعیم برنی ،میٹرکس گروپ آف کمپنیز (آئی فیل کے بڑے سپانسرز) کے علاوہ پرو ہیلتھ کے نمائندے ڈاکٹر شہزاد لغاری شریک ہوئے۔اس موقع پر آئی فیل فارمیسی اور مادر اینڈ چائلڈ ہیلتھ کئیر فسیلیٹی کے ڈیزائن اور تعمیر کیلئے کنٹریکٹ دیا گیا ۔جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈونرز کے مسلسل تعاون اور مدد سے آئی فیل ہسپتال جنوری 2027سے مفت اور بہترین ہیلتھ کئیر سہولیات عوام کو فراہم کرنے کا عمل شروع کردے گا۔ہسپتال 6عددفیملی میڈیسن کلینک،ایک آفتھلمولوجی کلینک، 3مادر اینڈچائلڈ کیئر کلینک،2تین بستروں پر مشتمل لیبرڈیلوری روم،ایک ،ایک نرسری،آبرزویشن روم،سٹیبلائزیشن روم،ٹریٹمنٹ روم، دو عدد وائٹل روم(سین سٹیشنز فی کمرہ)،ایک لیبارٹری،ایک ایمیونائزیشن اینڈ ویکسینیشن روم،ایک الٹراسائونڈ روم اور ایک ایکسرے روم پر مشتمل ہوگا۔ہسپتال کی تعمیر پر مجموعی طورپر13کرور 50لاکھ روپے لاگت آئے گی ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی