آئی ایس پی آر کے زیرِ اہتمام سمر انٹرن شپ پروگرام 2026 کے تحت چانسلر الغزالی یونیورسٹی مفتی عبد الرحیم کی خصوصی نشست منعقد ہوئی، جس میں پاکستان بھر کے 21 اسٹیشنز سے شریک 6 ہزار 150 سے زائد طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔مفتی عبد الرحیم نے اپنے خطاب میں نظری پاکستان، ریاست کی اہمیت، فتن الخوارج اور قومی سلامتی کے موضوعات پر تفصیلی اظہارِ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اللہ کی عظیم نعمت اور امانت ہے، جس سے محبت، اس کی حفاظت اور ترقی ہر شہری کی دینی و قومی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ امن، انصاف، عوام کے جان و مال اور عزت و آبرو کا تحفظ ریاست اور حکمرانوں کی بنیادی ذمہ داری ہے۔
مضبوط اور پرامن معاشرہ ریاستی ذمہ داریوں کی موثر ادائیگی سے ہی قائم ہو سکتا ہے۔نشست کے دوران مفتی عبد الرحیم نے فتن الخوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو عظیم دینی اور قومی فریضہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ فتن الخوارج مسلمانوں کو نشانہ بناتے ہیں، جبکہ اسلام امن، بے گناہ جانوں کے تحفظ اور فساد کے خاتمے کی تعلیم دیتا ہے۔چانسلر الغزالی یونیورسٹی نے غزو احد میں حضرت امِ عمارہ کی جرات اور قربانی کو خواتین کے معاشرے اور قومی سلامتی میں موثر کردار کی عملی مثال قرار دیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی