نوجوان نسل کی قومی تربیت کیلئے آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ پروگرام ملک بھر میں جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ پروگرام کے دوران طلبا کیلئے آزاد جموں و کشمیر کے مطالعاتی و تفریحی دورہ کا انعقاد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر انٹرن شپ پروگرام کے تحت آزاد کشمیر کے طلبا نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد شرکا کو زمینی حقائق، سیکیورٹی چیلنجز اور پاک فوج کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں سے آگاہ کرنا تھا۔ اس موقع پر طلبا نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس پی آر کی جانب سے براہ راست سیشنز کیساتھ مطالعاتی دوروں کا انعقاد نہایت مثبت اقدام ہے۔طلبا کے مطابق ایسے پروگرام کتابی علم کو عملی تجربے سے جوڑنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔طلبا نے مستقبل میں بھی اس نوعیت کے معلوماتی اور تربیتی پروگراموں کے تسلسل کی امید کا اظہار کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی