عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کی جانب سے 7 ارب ڈالر کے بیل آئوٹ پیکج کی منظوری کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان ہے، جمعرات کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 602 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح کے اوقات میں کے ایس ای-100 انڈیکس 602 پوائنٹس یا 0.73 فیصد بڑھ کر 82 ہزار 850 پر پہنچ گیا، جو گزشتہ روز 82 ہزار 247 پر بند ہوا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ رات آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالر کے بیل آٹ پیکج کی منظوری دے دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی