i پاکستان

عبد النبی میمن ایس ایس ڈی پی کے سیکرٹری جنرل مقرر ،،اجلاس میں مستحق افراد تک موثراور تیز رفتار مدد کی فراہمی کا جائزہتازترین

February 18, 2026

سندھ بھر کے مستحق اور نادار افراد کی زندگیوں میں بہتری لانے کے عزم کیساتھ سوسائٹی فار سپورٹ آف ڈیسٹی ٹیوٹ پرسنز(ایس ایس ڈی پی) نے نامور سماجی شخصیت عبد النبی میمن کو سیکرٹری جنرل مقرر کردیا ہے۔ ایس ایس ڈی سی کی منیجنگ کمیٹی کاآٹھواں اجلاس چیرمین و سابق چیف سیکریٹری سندھ غلام سرور کھیرو کی صدارت میں ہوا جس میں اہم تقرریوں کی منظوری سمیت آئندہ پانچ سالہ جامع حکمت عملی کی تیاری کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اہم تنظیمی فیصلے کرتے ہوے عبدالنبی میمن کو سیکریٹری جنرل، سہیل اکبر شاہ کو نائب چیئرمین، ڈاکٹر نسیم غنی جام کو ڈپٹی سیکریٹری جنرل جبکہ سید فاضل شاہ کاظمی کو سیکریٹری اطلاعات مقرر کیا گیا۔اجلاس کے شرکا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ادارہ چیئرمین غلام سرور کھیرو کی متحرک قیادت میں ایک نئے وژن، اتحاد اور ترقی کے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔منتخب نئی ٹیم نے مکمل تعاون اور عملی اقدامات کے ذریعے ٹھوس اور پائیدار نتائج حاصل کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔اجلاس میں سندھ بھر کے مستحق اور نادار افراد تک موثر اور تیز رفتار مدد کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے مختلف تجاویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی