وزارت مذہبی امور نے عازمین کو حج تربیت، ویکسینیشن اور ادویات پیکنگ کی سہولیات ایک ہی روز میں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق ملک بھر کے 10 حاجی کیمپوں میں تربیت اور ویکسینیشن 8 اپریل سے شروع ہوگی،عازمین کی تربیت اور ویکسینیشن کے لئے متعلقہ حاجی کیمپ میں شرکت لازمی قرار دی گئی۔ترجمان کاکہنا ہے کہ تربیتی سیشن کے دوران ٹکٹ، ویزا، شناختی لاکٹ اور لگیج ٹیگ بھی فراہم کیے جائیں گے،عازمین حج اصل شناختی کارڈ اور تصویر والی کمپیوٹرائزڈ بینک رسید ہمراہ لائیں،حاجی کیمپوں میں کرنسی کے تبادلے کے لیے بینکوں کے کائونٹرز بھی ہوں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی