وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ گوادر پورٹ پر بڑھتی ہوئی سرگرمیاں اس کی سٹریٹجک اہمیت کا واضح ثبوت ہے ۔اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا گوادر پورٹ پر ایم وی ریوا گلوری 14,629 میٹرک ٹن کارگو لے کر پہنچا ہے۔جنید انوار چو ہدری کا کہنا تھا کہ گوادر پورٹ پر تجارتی سرگرمیاں تیزہوگئی ہیں جبکہ عالمی شپنگ کمپنیوں کا اعتماد بھی بحال ہونا شروع ہو گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا پورٹ پر بڑھتی ہوئی سرگرمیاں اس کی سٹریٹجک اہمیت کا واضح ثبوت ہیں، حکومت بندرگاہی نظام کو مزید موثر اور فعال بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے، گوادر پورٹ پر کارگو جہازوں کی آمد میں بھی اضافہ ہوا ہے جس کے باعث بندرگاہ کی اہمیت مزید بڑھنے لگی ہے۔وزیر بحری امور کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاروں اور شپنگ کمپنیوں کو گوادر پورٹ پر مکمل سہولیات فراہم کریں گے، گوادر پورٹ خطے میں ٹرانزٹ اور ٹرانس شپمنٹ تجارت کا اہم مرکز بنتا جا رہا ہے، ہم بندرگاہ کو عالمی معیار کا میرین گیٹ وے بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی